پاکستان
24 مئی ، 2012

سندھ محبت ریلی پرفائرنگ میں جاں بحق افراد کے قتل کے مقدمات درج

کراچی ... کراچی میں دو روز قبل نشتر روڈ پر عوامی تحریک کی ریلی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کے قتل کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دو روز قبل نیپئر روڈ پر سندھ محبت ریلی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر قتل کی دفعات کے تحت تھانہ نیپیئر میں درج کی ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروئیاں کی گئی جس کے دوران اولڈ سٹی ایریا ، بوھرا پیر، رنچوڑ لائن، لائینز ایریا کے علاقوں سے دو مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت 15 مشتبہ ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا ، رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے انہی ملزمان سے ریلی میں ہونے والی فائرنگ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :