دنیا
01 نومبر ، 2015

شام:باغیوں کے علاقے میں فضائی کارروائی، 70 افراد ہلاک

شام:باغیوں کے علاقے میں فضائی کارروائی، 70 افراد ہلاک

دمشق.......شام کے دارالحکومت کے قریب باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں فضائی کارروائی اور گولہ باری سے 70 افراد ہلاک اور 500سے زائد زخمی ہوگئے ۔

غیرملکیمیڈیا کے مطابق بین الاقوامی غیر سرکاری طبی امدادی تنظیم "ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز" نے بتایا ہے کہدمشق کے قریب باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں فضائی کارروائی اور گولہ باری سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوما کے ایک مصروف بازار میں پیش آنے والے واقعے میں کم از کم 550 افراد زخمی بھی ہوئے۔اپنے ایک بیان میں تنظیم نے اسے "انتہائی وحشیانہ بمباری" قرار دیا لیکن تاحال اس کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی۔

مزید خبریں :