دنیا
01 نومبر ، 2015

فرانس اور جر من فضائی کمپنیوں کا سینائیپر سے پروازیںنہ کرنیکا فیصلہ

فرانس اور جر من فضائی کمپنیوں کا سینائیپر سے پروازیںنہ کرنیکا فیصلہ

پیرس ....... فرانس اور جر منی کی فضائی کمپنیاں جزیرہ نما سینا ئی کی فضا سے پروازیں اب نہیں کریں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی ائیر کمپنی ائیر فرانس اور جرمنی کی کمپنی لفتھانزا نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے طیارے جزیرہ نما سینا کی فضا سے پروازیں اب نہیں کریں گے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ مصر میں جزرہ نما سینا ئی میں روسی طیارہ گرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جزیرہ نما سینائی میں شدت پسند گروہ سرگرم عمل ہیں، مصری فوج کئی ماہ سے اس علاقے میں خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :