01 نومبر ، 2015
لاہور ...... ریحام خان کی فلم ’’جاناں‘‘ کے شریک فلم ساز عمران کاظمی نے کہا ہے کہ وہ فلم کے پہلے ٹیزر ٹریلر کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں جو بہت جلد منظر عام پر آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ریحام خان کی عمران خان سے علیحدگی کے بعدلوگ یہ سمجھ رہےہیںکہ ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’جاناں‘‘ کی عکس بندی بھی متاثر ہوگی مگر ایسا نہیں ہے، فلم کی شوٹنگ طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رہےگی۔اس خبر سے فلم کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔
عمران کاظمی کا کہنا تھا کہ فلم ’’جاناں‘‘ کا ایک مرحلہ بخیر و خوبی مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسرے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ ریحام خان کی پاکستان واپسی کب ہوگی، تاہم انھیں امید ہے کہ وہ طویل عرصے کے لیے پاکستان سے نہیںگئی ہیں۔