02 نومبر ، 2015
شارجہ...... شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلش ٹیم نے گذشتہ روز کے اسکور 4رنز بغیر کسی نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔
ٹیسٹ سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم تیسرے اورفیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے دن بری طرح ناکام رہی اور انگلش بولنگ کے سامنے پوری ٹیم 234 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ کے لئے مشکل وکٹ پر مزاحمت کی اور فائٹنگ71رنز بنائے۔
انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے17رنز دے کر چار اور اسٹیورٹ براڈ نے 13رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے اور پاکستانی بیٹنگ کو کم اسکور تک محدود رکھا۔
پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 4رنز بنائے تھے، معین علی 4اور السٹر کک بغیرکھاتہ کھولے کریز پر موجود تھے۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے،دبئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 178رنز سے شکست دی تھی۔