کھیل
02 نومبر ، 2015

شارجہ ٹیسٹ:انگلش ٹیم نے چار وکٹوں پر 222رنز بنالیے

شارجہ ٹیسٹ:انگلش ٹیم نے چار وکٹوں پر 222رنز بنالیے

شارجہ.........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 92اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنائےاور ابھی وہ پاکستان کی پہلی اننگز کے مجموعے سے 12رنز پیچھے ہیں جبکہ اسکی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

جیمز ٹیلر 74اور جونی بیرسٹو37ناٹ آئوٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلش کپتان الیسٹر کک 49،معین علی 14،ای این بیل 40اور جوئے روٹ چار رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جبکہ راحت علی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔کل میچ کا تیسرا دن ہوگا۔

مزید خبریں :