02 نومبر ، 2015
ممبئی......بھارت کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے آج اپنی زندگی کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی۔انہوں نے اپنی رہائش گاہ’’منّت‘‘ پر اہلیہ گوری اور تینوںبچوں آریان، سہانہ اور ابرام کے ساتھ کیک کاٹا۔
پچاسویں سالگرہ کےموقع پر ان کے بے شمار پرستار ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے گھر کے باہر موجود تھے۔کنگ خان نے گیلری سے انہیں دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور ان کی مبارک باد کا جواب دیا۔
سالگرہ کی تقریب کے بعد گوری نے شاہ رُخ خان کی فیملی کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصویرفیس بُک پر شیئر کیں اور لکھا’’سالگرہ مبارک، آج رات صرف ہم ہوںگے‘‘۔