دنیا
02 نومبر ، 2015

بدامنی کی اصل وجہ دہشت گردوں کے لئے امریکی حمایت ہے، خامنہ ای

بدامنی کی اصل وجہ دہشت گردوں کے لئے امریکی حمایت ہے، خامنہ ای

تہران........ ایران کے رہبرانقلاب آیت اللہعلی خامنہ ای نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل پر امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ہمراہ وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں، دوسرے ملکوں میں تعینات ایرانی سفیروں اورناظم الاموروںسے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے حساس علاقے میں امریکی پالیسیاں ہی علاقے کی بحرانی صورتحال کی اصل وجہ ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ بعض افراد یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا علاقے کے مسائل کو حل کرسکتاہے دراصل وہی مشرق وسطی کی مشکلات کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے ۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ علاقے میں بدامنی کی اصل وجہ اسرائیلی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکی حمایت ہے، امریکا کی یہ پالیسیاں ایران کی پالیسیوں سے ایک سو اسّی درجے مختلف ہیں انھوں نے علاقائی مسائل میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اپنے مفادات ہم پر مسلط کرنا چاہتا ہے وہ مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتا ۔

مزید خبریں :