24 مئی ، 2012
زیورخ ... سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں 6 ہزار ٹن وزنی تاریخی عمارت کو انجینئرز نے 60 میٹر پرے دھکیل دیا ،مشین فیکٹری اورلیکون نامی یہ فیکٹری زیورخ ریلوے اسٹیشن کی توسیع کی زد میں آگئی تھی جس کی وجہ اسے گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ لیکن ایک سوئس کمپنی نے یہ تاریخی عمارت خرید کر اسے بچانے کا سوچا۔ کمپنی نے 500 رولرز اور دو ہائیڈرولک پریسرز کی مدد سے پوری عمارت کو کھسکا کر سب کو حیران کردیا۔ پورے عمل کے دوران 80 میٹر طویل اور 12 میٹر چوڑی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ عمارت کو کھسکانے میں 12.7 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوئے ۔