صحت و سائنس
24 مئی ، 2012

جلد کے خلیوں کو صحت مند ہارٹ ٹشوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

 جلد کے خلیوں کو صحت مند ہارٹ ٹشوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

لندن… سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جس کے مطابق اب دل کے مریضوں کے جلد کے خلیوں کو صحت مند ہارٹ ٹشوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ اسرائیل میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مستقبل میں دل کے دورے کے شکار مریضوں کے بیمار خلیوں کی مرمت کی جاسکے گی۔ یورپین ہارٹ جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق آئندہ دس برسوں میں اس ٹیکنیک کے کلینیکل تجربات کیے جا سکیں گے، تاہم ابھی یہ تجربات چوہوں پر کیے جا رہے ہیں۔ اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو دل کے مریضوں کا مشینوں پر انحصار اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے آپریشن میں نمایاں کمی آسکے گی۔

مزید خبریں :