دنیا
03 نومبر ، 2015

روسی مسافر طیارہ دہشت گردی سے نہیں گرا،امریکا

روسی مسافر طیارہ دہشت گردی سے نہیں گرا،امریکا

سینٹ پیٹرز برگ.........امریکا کے خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ سینائی میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے سے متعلق ابھی تک کوئی ایسے اشارے نہیں ملے جن سے دہشت گردی کا ثبوت ملتا ہو۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں دیئے گئے اپنے ایک بیان میںکلیپر کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی طرف سے انتہائی بلندی پر مسافر جہاز کو نشانہ بنانے کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم ہم اس آپشن کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار دے سکتے۔

کلیپر کے مطابق "داعش نے روس کی شام میں مداخلت اور تنظیم کے نیٹ ورک کو وہاں نشانے بنانے کی کارروائیوں کے ردعمل کے طور پر جہاز کو گرانے کا اعلان تو کیا ہے لیکن ہمارے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ آیا انتہا ء پسند اس قدر ترقی یافتہ ہو گئے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بلیک باکسز کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد ملنے والی معلومات سے بعد ہی ہم کچھ حتمی طور پر کہنے کی پوزیشن میں ہونگے۔

طیارہ حادثہ سے متعلق خبروں میں تضاد کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ کریملن بدقسمت طیارہ کو پیش آنے والے حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا جبکہ مصر کی تحقیقاتی کمیٹی کا دعوی ہے کہ جہاز پر باہر سے حملہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :