03 نومبر ، 2015
بیجنگ.......چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ چین پیرس میں منعقد ہو نے والی ما حو لیا تی کا نفر نس کی کامیا بی کو یقینی بنا نے کیلئے مصروف عمل ہے، کا نفر نس کی میز با نی کیلئے فرا نس کی حما یت کر تے ہو ئے امید کر تے ہیں کہ پیرس بطور کو آ رڈینیٹر متوا زن اور جا مع نتا ئج کیلئے اہم کردار ادا کر یگا۔
بیجنگ میں چینی صدر شی چن پنگ اور فرا نسیسی صدر فرا نسس آلنڈے کی ملا قات کے بعد جا ری ہو نے والے مشتر کہ اعلا میہ میں کہا گیاہے کہ چین اور فرا نس نے عا لمی ما حو لیات کی بہتری ،تخفیف اور مستحکم تر قی کے حوا لے سے اتفاق کیا ہے۔
دو نوں مما لک پیرس میں ہو نے والی ما حو لیا تی تبد یلیو ں کے حوالے سے منعقدہ سر برا ہ کا نفر نس کیلئے تعاون حاصل کر نےکی کوششیں جا ری رکھیں گے۔اعلا میہ میں دو نوں مما لک نے پیرس معا ہدہ کے تحت اعتماد اور بھروسہ قائم کر نے کیلئے بہتر ین شفاف نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
فرا نس دسمبر میں ما حو لیا ت کے حوا لے سے سر برا ہ اجلا س کی میز با نی کر یگا جس کے نتا ئج کوما حو لیا تی تبد یلی کے حوالے سے اقدامات اٹھا ئے جا نے پر قا نو نی حیثیت حا صل ہو نے کی تو قع ہے۔فرا نسیسی صدر ان د نوں چین کے دورے پر ہیں تا کہ پیرس میں ما حو لیا تی تبد یلیوں پر ہو نے والے معا ہدے سے متعلق تعاون حاصل کیا جا سکے۔