04 نومبر ، 2015
ریاض.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی شعبے میں تعاون اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے بردارانہ تعلقات اب باہمی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، خطے میں استحکام اور مسلم امہ کےلیے پاکستان ا ور سعودی عرب کا کردار بہت اہم ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی قیادت نے یقین دلایا کہ پاکستان کی سالمیت کو کسی بھی قسم کا خطرہ نا قابل قبول ہو گا۔ سعودی عرب پاکستان اور پاک فوج کو بہت اہمیت دیتا ہے اور قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔