دنیا
04 نومبر ، 2015

تمام صدارتی امیدوار سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، صدر اوبامہ

 تمام صدارتی امیدوار سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، صدر اوبامہ

واشنگٹن......... امریکی صدر باراک اوبامہ نے 2016 ءکے انتخابات کے صدارتی امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر نے کہا کہ انتخابات میں صرف ایک سال کا عرصہ باقی ہے جبکہ صدارتی امیدواروں کا کردار بہت ہی محدود ہے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی میں صدارتی امیدوار بننے کے عرصے میں لوگ احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں تاہم اب انھیں سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ جب تمام جماعتیں صدارتی امیدوار نامزد کرلیں تو ان پر سنجیدہ کردار ادا کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔ریپبلکن پارٹی کی منقسم سیاست کو یرغمال بنانے والے بیرونی سیاستدانوں اور جائیدادوں کی مارکیٹ کے بادشاہ بین کارسن اور ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ انھیں جلد سیاست کی اصل صورتحال کا علم ہوجائے گا۔

اوباما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ یا تو وائٹ ہائوسکیلئے بہت زیادہ پرامید ہیں یا پھر بہت زیادہ مایوس ہوچکے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ لوگ جو سوشل میڈیا پر اچھے مانے جاتے ہیں وہ لوگوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں، لیکن اس بات سے کوئی آگاہ نہیں کہ عوام صرف سنجیدہ نوعیت کے مسائل پر گفتگو سننا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :