پاکستان
24 مئی ، 2012

گوجرانوالہ،11سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد، سڑک پر پھینک دیا گیا

گوجرانوالہ،11سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد، سڑک پر پھینک دیا گیا

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں 11 سالہ گھریلوملازمہ کو تشدد کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا، تشدد سے لڑکی کے ہاتھ اور پاوٴں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، سر پر چوٹیں ہیں اور جسم پر جلنے کے نشانات ہیں۔ لڑکی شدید زخمی حالت میں گھگھر کے قریب سڑک پر پڑی تھی جسے ایدھی اہل کاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر سہیل کے مطابق لڑکی کے ہاتھ اور پاوٴں کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، جسم پر جگہ جگہ جلنے کے نشانات ہیں اور سر پر بھی چوٹیں ہیں۔ لڑکی نے دوران ہوش بتایا کہ وہ ایک گھر میں ڈیڑھ سال سے ملازمت کررہی تھی تاہم ابھی تک نا تو لڑکی کے گھر والوں کوئی علم ہوا ہے اور نا ہی یہ پتہ چلا ہے کہ لڑکی کس گھر میں کام کرتی تھی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے نے لڑکی کو تحویل میں لے کر کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مزید خبریں :