پاکستان
24 مئی ، 2012

اسلام آباد ائرپورٹ، پی آئی اے افسر سے ہیروئن برآمد

اسلام آباد ائرپورٹ، پی آئی اے افسر سے ہیروئن برآمد

اسلام آباد… اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے فرسٹ آفیسر سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے ، اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذرائع کے مطابق برمنگھم جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 791 کے فرسٹ آفیسر جاوید سے نصف کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ہیروئن آفیسر کی ٹوپی اور جوتوں سے برآمد کی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار فرسٹ آفیسر جاوید کو تفتیش کے لئے اے این ایف ڈائریکٹوریٹ منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :