پاکستان
24 مئی ، 2012

ن لیگ نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3نام تجویز کردیئے

ن لیگ نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3نام تجویز کردیئے

لاہور… مسلم لیگ نون نے چیف الیکشن کمیشن کے نام کو حتمی شکل دینے کیلئے پارلیمنٹ سے باہر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمیشن کیلئے جسٹس ر ناصر اسلم زاہد،جسٹس ر فخرالدین جی ابراہیم اور جسٹس (ر)شاکر اللہ جان کے ناموں کا پینل تشکیل دے دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور چوہدری نثار نے لیاقت بلوچ کوچیف الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کی کاروائی سے آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ وہ پارلیمنٹ سے باہر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ نئے الیکشن کمشنر کے نام کے لیے پینل دینا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں تین سابق ججز کے نام تجویز کئے گئے ہیں جس پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی کو ان تینوں ناموں پر کوئی اختلاف نہیں لیکن اس مرحلہ پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے ہونا تو ممکن نہیں لیکن اگلے مرحلے میں کسی ایک نام پر اتفاق کرنے کیلئے گفتگو ہونی چاہیے،لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات کیلئے قومی اتفاق رائے کی عبوری حکومت قائم کی جائے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مکمل طور پر غیر جانبدار انتظامی اور مالی اعتبار سے با اختیار ہونا چاہیئے۔

مزید خبریں :