پاکستان
05 نومبر ، 2015

سپریم کورٹ کاملک بھر میں شیشہ سنٹرز بند کرنےکاحکم

سپریم کورٹ کاملک بھر میں شیشہ سنٹرز بند کرنےکاحکم

اسلام آباد........سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شیشہ سنٹرز بند کرنےکاحکم دے دیاہے ۔ عدالت نے تمباکونوشی اورشیشہ کی روک تھام کےاقدامات سے متعلق چاروں صوبوں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

تمباکو نوشی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملک بھر کےشیشہ سنٹرز بند کیےجائیں ۔

عدالتی حکم میں کہاگیاہےکہ شیشہ سنٹرز نوجوانوں کونشے کی طرف دھکیل رہے ہیں ، شیشہ سنٹرز بند کرکےرپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

سپریم کورٹ نے تمباکونوشی اورشیشہ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کےبارےمیں چاروں صوبوں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

مزید خبریں :