05 نومبر ، 2015
واشنگٹن....... موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ پچھلی صدی کے دوران براعظم انٹار کٹیکا کے مغربی علاقوں میں برفباری میں تیس فیصد اضافہ ہوا لیکن برف کی پٹی کو پگھلانے کیلئے زیادہ پائوڈرکا چھڑکاؤ بھی سود مند ثابت نہ ہوسکا۔
انھوں نے کہا کہ برفباری یقینی طور پربحرالکاہل کے گرم پانیوں میں آنے والے سمندری طوفانوں کا نتیجہ ہے جوبراعظم کی برف پگھلانے کا باعث بنتے ہیں۔
برطانیہ کے انٹارکٹیکا سروے کی سربراہ الزبتھ تھامس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پچھلے تیس برسوں کے دوران مغربی انٹار کٹیکا کی برف کی سلوں میں سولہ فٹ تک اضافہ ہوا جو کہ اس سے قبل کے تیس سالوں کے اضافے سے کہیں زائد ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 1900 ءسے 2010 ءتک اس خطے میں برفباری کی شرح ماضی سے 30 فیصد سالانہ زائد رہی۔