05 نومبر ، 2015
واشنگٹن......... امریکا اور برطانیہ نے مالدیپ میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کِربی نے کہا ہے کہ ہنگامی حالت کے نفاذ سے لوگوں کی شہری آزادی، انسانی اور بنیادی حقوق صلب ہوتے ہیں۔امریکا نے اس بات پر زور دیا کہ ہنگامی حالت ختم کرکے مالدیپ کو فوری طور پر اپنے شہریوں کے تمام آئینی حقوق بحال کرنے چاہئیں۔
امریکا نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے جانے والے مقدمات اور حراستیں ختم کی جائیں جن میں سابق صدر محمد ناشید کی گرفتاری بھی شامل ہے۔
دریں اثناءایشیا کے لئے برطانوی سفیر ہوگو سویری نے بھی مالدیپ میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہنگامی حالت ختم کرے اور سابق صدر محمد ناشید سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔