05 نومبر ، 2015
کوالالمپور......... امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر امریکی بحری بیڑے کے دورے پر مشرقی ملائیشیاءپہنچ گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیردفاع کے اس دورے کا مقصد جنوبی بحیرہ چین میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ملائشیاءکے پانیوں میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے تھیوڈور روزویلٹ کا دورہ کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ امریکہ نے اپنی توجہ ایشیاءکے بحرالکاہل ریجن کی جانب مبذول کررکھی ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی وزیر دفاع کے دورے کا اصل مقصد چین کویہ باورکراناہے جو جنوبی بحر ہند پر مکمل اجارہ داری کا دعوی کرتا ہے۔