دنیا
05 نومبر ، 2015

شام میں 2011ء سے اب تک 65 ہزار شہری لاپتہ ہو چکے،ایمنسٹی

شام میں 2011ء سے اب تک 65 ہزار شہری لاپتہ ہو چکے،ایمنسٹی

لندن........ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شام میں مارچ 2011ء سے شروع ہونے والے تنازع میں اب تک 65 ہزار سے زائد عام شہری لاپتہ ہو چکے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں لوگوں کو اغواءکرنے کے 96 فیصد واقعات کی ذمہ دار صدر بشارالاسد کی حکومت ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق لاپتہ افراد کے اہل خانہ ان کی تلاش کے لیے ایجنٹوں کو پیسے ادا کر کے قرضوں میں پھنس چکے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :