پاکستان
05 نومبر ، 2015

چینی کمپنی نے نندی پورآپریشن سنبھالنے سے معذرت کرلی

چینی کمپنی نے نندی پورآپریشن سنبھالنے سے معذرت کرلی

اسلام آباد......چینی کمپنی ڈونگ فینگ کی جانب سے نندی پور منصوبے کا آپریشن سنبھالنے سے معذرت کے بعد حکومت نے منصوبے کے آپریشنز کا ٹھیکہ دینے کیلئے بین الاقوامی کمپنیز سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے 6ماہ کیلئے نندی پور پاور منصوبہ چلانے کا کام اسے تعمیر کرنے والی چینی کمپنی ڈونگ فینگ کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی، جس پرنندی پور منصوبے کی پرانی انتظامیہ نے چینی کمپنی ڈونگ فینگ کو آپریشنزسنبھالنے کی پیش کش کی تھی تاہم اس نے معذرت کر لی ۔

ذرائع کے مطابق اب حکومت نے نندی پورپاورمنصوبےکےآپریشنزکاٹھیکہ دینےکیلئے بین الاقوامی کمپنیز سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا، ٹھیکہ بولی کے ذریعے دیا جائے گا اور اس حوالے سے تفصیلات آئندہ دو ہفتوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔

425میگاواٹ کے نندی پور پاور منصوبے کو فی الحال پاکستانی انجینئرز، امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے ماہرین کی مدد سے چلارہے ہیں۔

مزید خبریں :