05 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے بفرزون میںمیان بیوی طلبہ سے موبائل فون چھنتے ہو ئے پکڑے گئے،تاہم بیوی نےاس کو الزام قرار دیتے ہو ئے اس سے انکار کیا ہے۔
دونوں میاں بیوی صبح کے وقت موٹر سائیکل پر نکلے،شوہر نے راہ چلتے طلبہ کو پسٹل دکھاکر موبائل فون چھینا اور فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن طلبہ نے کچھ دُور تعاقب کے بعد انہیں پکڑلیا اور ٹھکائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم سہیل اس سے پہلے بھی دھماکا خیز مواد، ناجائز اسلحے، پولیس مقابلے اور موٹر سائیکل چوری کے الزامات کے تحت دو بار گرفتار ہوچکا ہے ،تاہم عدم ثبوت کی بنا پر بری ہوگیاتھا۔
دوسری طرف ملزم اور اُس کی بیوی خود کو مجرم سمجھنے پر بالکل تیار نہیں،ملزم سہیل کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کے باعث بچوں کے دودھ کے پیسے تک نہیں اور اُس نے مجبور ہوکرموبائل فون چھینا، اگروہ عادی مجرم ہوتا تو اس کے پاس سے کھلونا پستول کے بجائے ، اصلی گن برآمد ہوتی۔