06 نومبر ، 2015
موہالی........بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان موہالی میں شروع ہونے والے افتتاحی ٹیسٹ کے پہلے دن بولرز کا راج رہا ۔ ہوم ٹیم کو 201پر ڈھیر کرنے کے بعد پروٹیز نے بھی 28 پر 2 وکٹ گنوادیے۔اس سے پہلےبھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے اوپنر مرلی وجے نے سب سے زیادہ 75 رنز اسکور کیے ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈین ایلگر نے4وکٹیں حاصل کیں ۔ اوپنر شکھر دھون بغیر کوئی رن بنائےفلینڈر کا شکار ہوئے۔ چتیشورا پجارا کی کو 31 رنز پر ایلگر نے آئوٹ کیا، کپتان ویرات کوہلی صرف ایک رن بنا کر ربادا کا شکار بنے۔ اجنکیا رہانے کا وکٹ پر قیام 15رنز تک رہا، انہیں اور ردھیمان ساہا کو صفر پر ایلگر نےپویلین لوٹایا۔ 38رنز پر رویندرا جدیجہ کی مزاحمت فلینڈر نے ختم کی، عمران طاہر نے امیش یادو کو پانچ پر اور ورن آرون کو صفر پر بولڈ کرکے بھارتی اننگز ختم کردی۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پروٹیز نے جوابی اننگز میں 2 وکٹ پر 28 رنز بنائے تھے، کپتان ہاشم آملا نو اور ڈین ایلگر 13 پر کریز پر موجود تھے، وان زیل پانچ اور فاف ڈوپلیسی صفر پر آئوٹ ہوگئے۔