پاکستان
06 نومبر ، 2015

ڈی آئی خان اور مردان میں فائرنگ کے واقعات، 7 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان اور مردان میں فائرنگ کے واقعات، 7 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ........ڈیرہ اسماعیل خان میں دیرینہ دشمنی پر باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا ۔ مردان میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا چچی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سیف اللہ، اس کے دو بیٹے 14 سالہ سلیمان اور 16 سالہ طفیل جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں زخمی ہوگئی۔

ادھر مردان کے گاؤں ہاتھیان میں گھریلو تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور چچی سمیت 4 افرا د کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں 10 سال کی لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تاجیم نشہ کرتا تھا اور چچا سے رقم نہ ملنے پراس نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :