06 نومبر ، 2015
پشاور.......نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے کہا ہے کہ زلزلے سے فاٹامیں 29افرادجاں بحق ہوئے جبکہ خیبرپختونخوامیں 81ہزارسے زائدمکانات تباہ ہوئے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے بتایا کہ زلزلہ سے تباہ شدہ سکولوں کی تعداد495ہےجبکہ سب سے زیادہ تباہی چترال میں ہوئی جہاں 17ہزار5سوسے زائد گھرتباہ ہوئے ۔
میجر جنرل اصغر نواز نے کہاکہ متاثرین کو گیارہ ہزار واٹر پروف خیمے فراہم کیے گئے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ فاٹامیں 29 افرادجاں بحق ہوئے ۔جن کے ورثاء کی اکثریت کوامدادی رقوم اداکردی گئی ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اےنے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ارب اور وفاقی حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے متاثرین کی امدادکیلئے جاری کیے ہیں جبکہ صوبائی حکومت مزید 6 ارب روپے بھی جاری کر رہی ہے۔