06 نومبر ، 2015
گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں جنرل کونسلر کے آزا د امیدوار باباجاوید کے گھر پر چھاپا مار کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے بابا جاوید سمیت بارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے وزیر آباد کےعلاقے جناح کالونی میں اسلحے کی موجدگی کی اطلاع پر جنرل کونسلر کے آزاد امیدوار بابا جاوید کے گھر چھاپا مارا گیا اور وہاں سے تین رائفلز برآمد کرلیں ۔
واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نےوزیر آباد تھانے کےباہر احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا ۔باباجاوید کاکہناتھاکہ پولیس نے گھر میں زبردستی گھس کر لائسنس یافتہ اسلحہ قبضے میں لیا۔