پاکستان
06 نومبر ، 2015

وادی کاغان میں غیرمتوقع برف باری سے سیاحت ختم ہوگئی

وادی کاغان میں غیرمتوقع برف باری سے سیاحت ختم ہوگئی

مانسہرہ ........ضلع مانسہرہ کی خوبصورت ترین وادی کاغان میں غیرمتوقع برف باری سے سیاحت ختم ہوگئی اورایک ہفتہ قبل سیاحوں کےقہقہوں سےگونجتےناران میں اب ہر طرف سناٹا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سےکئےگئےسروے کےمطابق ناران کےتقریباً300ہوٹلوں میں رواں برس5لاکھ سےزیادہ سیاحوں نےقیام کیا، یہاں کے کاروباری افراد کو امید تھی کہ نومبر اور دسمبر میں برف باری کم یا دیرسے ہونے پرانکی چاندی ہوجائےگی ۔

تاہم اکتوبر کےآخری ہفتےسےشروع ہونے والی غیرمتوقع برف باری اورشاہراہوں کی بندش سےچھوٹےبڑے تمام کاروبار شدید متاثر ہوئےہیں۔ضلعی انتظامیہ نےناران میں سیاحوں کو آنے سے روک دیا ہے۔

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی کے چیئرمین مُطیع اللہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل نہ کھلے تو آئندہ 2ماہ میں ناران کے کاروباری طبقے کو 25سے30کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

مزید خبریں :