پاکستان
24 مئی ، 2012

ارباب رحیم کی رکنیت کی معطلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

ارباب رحیم کی رکنیت کی معطلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے ارباب غلام رحیم کی رکنیت معطلی اور ضمنی انتخاب روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس سیدحسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ نے ارباب غلام رحیم کی درخواست کی سماعت کی۔ ارباب غلام رحیم کے وکیل رشید اے رضوی نے دلائل مکمل کئے۔ اس سے قبل ایڈوکیٹ جنرل ، اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور فریقین کے وکلاء کو دس روز میں اپنے دلائل تحریری شکل میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :