پاکستان
06 نومبر ، 2015

مالا کنڈ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں آج بھی برفباری اور بارش کا امکان

مالا کنڈ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں آج بھی برفباری اور بارش کا امکان

گلگت.......گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،سردی کی شدت بڑھنے سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے زلزلے سے متاثر علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے ۔دیامر کے بالائی پہاڑوں نیاٹ ، بٹو گا اور بابو سر کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔برفباری کے باعث متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ، سردی بڑھتی جارہی ہے ۔

ضلع استور میں بھی برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں حالیہ بارش اور کوہ سفید پر برف باری کے باعث خیموں میں مقیم زلزلہ متاثرین شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔

لوئر دیر میں شدید سردی میں متاثرین کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبو ر ہیں ، شدید سردی سے بچوں میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا،سندھ اور پنجاب میں بھی سردی بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :