06 نومبر ، 2015
اسلام آباد........اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے نئے اسپیکر کا انتخاب سوموار کو ہو گا، کاغذات نامزدگی اتوار کو جمع ہونگے اور جانچ پڑتال کا عمل بھی اتوار ہی کو مکمل ہوگا۔
یہ فیصلہ ہاوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولنگ کا عمل پیر کی صبح قومی اسمبلی کے ایوان میں ہوگا،کاغذات نامزدگی اتوار کو جمع ہونگے ، اسی دن جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس 18نومبر تک جاری رہے ۔
اجلاس کے دوران وقفہ سوالات ، تحاریک التوااور دیگر اہم قومی امور پر بحث ہوگی ۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن نے آج بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس پر قانونی تحفظات ظاہر کردیے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے قواعد پر عمل نہیں کیا جارہا۔