پاکستان
06 نومبر ، 2015

لاہور ،فیکٹری کے سامنے والے حصے میں آپریشن کیا جا رہا ہے ،ڈی جی ریسکیو

 لاہور ،فیکٹری کے سامنے والے حصے میں آپریشن کیا جا رہا ہے ،ڈی جی ریسکیو

لاہور........ریسکیوون ون ٹو ٹوکے ڈی جی ڈاکٹرارشد کاکہنا ہے کہ آج فیکٹری کے سامنے والے حصے پرریسکیو آپریشن جاری رہے گا،کلیرنس کے بعد بھاری مشینری کو استعمال کیا جائے گا ۔

لاہورمیں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےڈی جی ریسکیو ڈاکٹرارشد کا کہنا ہے کہ منہدم فیکٹری میں جاری ریسکیو آپریشن میں 8 اضلاع کی ٹیمیں اور 412 اہلکارحصہ لے رہے ہیں ،سامنے والے حصے میں درمیانی راستوں کے ذریعے سرچ آپریشن کیا جائے گا، نشاندہی کے بعد چھوٹی مشینری کی مدد سے لاش یا زندہ شخص کو نکالا جائے گا۔

مزید خبریں :