پاکستان
24 مئی ، 2012

بجٹ کی تیاری میں اپوزیشن سے مشاورت کی جائیگی، کائرہ

بجٹ کی تیاری میں اپوزیشن سے مشاورت کی جائیگی، کائرہ

اسلام آباد… وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے نئے بجٹ کی تیاری میں اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مستعفی نہیں ہورہے وہ آئینی اور قانونی حق استعمال کریں گے وفاقی وزیراطلاعات نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں کہاکہ نیا وفاقی بجٹ یکم جون کو پیش کیا جائے گا،اس کی تیاری میں اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ہونے مکمل بے بنیاد ہیں ، وہ عدالتی فیصلے کے حوالے سے اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کریں گے، وزیراطلاعات نے صدر آصف زرداری کے دورہ شکاگو سے متعلق سوال پر کہاکہ انکی وہاں امریکی صدر سے ملاقات طے نہیں تھی لیکن اسکے باوجود یہ ملاقات ہوئی، صدر زرداری کو دورہ شکاگو کی دعوت غیر مشروط ملی تھی، انہوں نے وہاں جاکر پاکستان کا موقف واضح بیان کیا ۔

مزید خبریں :