پاکستان
06 نومبر ، 2015

ایاز صادق کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گے، خورشید شاہ

 ایاز صادق کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد......قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتےہیںکہ اگر ایاز صادق اسپیکر کےعہدے کےامیدوار ہوئے تو پیپلزپارٹی اپنا امیدوار نہیں لائے گی ،تحریک انصاف شفقت محمود کو بھرتی کے امیدوار کے طور پر سامنے لائی ہے ۔

پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اسپیکر کے انتخاب کے بارےمیں مشاورت کی گئی ۔

اجلاس کے بعد جیونیوز سے گفتگو میں سید خورشید شاہ کاکہناتھاکہ تحریک انصاف شفقت محمود کو بھرتی کے امیدوار کے طور پر سامنے لائی ہے ، تحریک انصاف سنجیدہ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کرکے متفقہ امیدوار سامنے لاتی۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس قواعد کی خلاف ورزی ہے، آج قومی اسمبلی میں ہونے والے بزنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مزید خبریں :