دنیا
06 نومبر ، 2015

ایران پر برطانوی ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کا الزام

ایران پر برطانوی ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کا الزام

دوبئی........برطانیہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل کے باجود تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے سمجھوتے کے بعد لندن اور تہران کے درمیان قربت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایران نے برطانیہ سے ٹرانسپورٹ طیارے خرید ے ہیں ، اور انھیں شام میں صدر بشارالاسد کی مدد کے لیے فوجی اور اسلحہ پہنچایا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کا برطانیہ سے جنگی مقاصد کے لیے ٹرانسپورٹ طیارے خرید نا نہ صرف جوہری معاہدے کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے۔ ایران کے اس اقدام پر امریکا نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدربارک اوباما جنھوں نے ایران سے جوہری معاہدے کے بعد حال ہی میں تہران پرعاید پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے ،ایران کی جانب سے برطانوی جہازوں کی خریداری پر سخت تشویش کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے گذشتہ ہفتے برطانیہ سے ایک ٹرانسپورٹ طیارہ خریدا ہے۔ اسے شام میں اسلحہ اور فوجی بھجوانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ سے فوجی مقاصد کے لیے طیارے کی خریداری جوہری تنازع پر ایران اور گروپ چھ کے درمیان طے پائے معاہدے کی صریح خلاف روزی ہے۔امریکی وزارت خزانہ کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے ایران پر عاید اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی بات کی ہے مگر اس میں طیاروں کی خرید و فروخت ہرگز شامل نہیں ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانیہ سے ٹرانسپورٹر طیارے خریدنے سے ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :