06 نومبر ، 2015
کراچی....... کراچی میں شیشہ کیفے مالکان کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کمشنر کراچی کو بھی کارروائی کا خیال آگیا۔ کمشنر شعیب صدیقی نے شیشہ کیفے فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
کمشنر کراچی نے شیشہ کیفے مالکان سے کہا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر خود ہی شیشہ کیفے بند کردیں، جن کی پراپرٹی پر کیفے کھلے ہوئے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔