06 نومبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں ایف ائی اے سائبر کرائم یونٹ نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم نوید احمد نے ایک لڑکی کی تصویر جعلی پروفائل بناکر اپ لوڈ کی تھی۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں کارروائی کر کے ایک شخص نوید احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ایک لڑکی کی جعلی فیس بک پروفائل بناکر اسے بدنام اور بلیک میل کر رہا تھا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے ایف آئی اے میں کارروائی کے لیے درخواست دی جس پر سائبر کرائم یونٹ حرکت میں آیا اور ملزم کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کا کمپیوٹر، مبینہ تصاویر، ای میل آئی ڈی اور انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد کر لی۔ حکام کہتے ہیں کہ جلد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔