پاکستان
24 مئی ، 2012

پاکستان ریلوے خسارے، بھارت میں منافع بخش بن گیا، جسٹس دوست محمد

پاکستان ریلوے خسارے، بھارت میں منافع بخش بن گیا، جسٹس دوست محمد

پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ہے کہ پاکستان میں محکمہ ریلوے خسارے سے دوچار جبکہ بھارت میں تیسر ا بڑا منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے یہ ریمارکس فدا محمد کی درخواست کی سماعت کے دوران دئیے۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہ پاکستان میں اداروں کے سربراہان کو تو تحفظ حاصل ہے تاہم لیبر کو کوئی تحفظ نہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سربراہان 11بجے آفس آکر 12 بجے غائب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایک ساتھ آزاد ہوئے ہیں تاہم ترقی کی یہ حالت ہے کہ پاکستان میں ریلوے خسارے میں تو بھارت میں تیسرا بڑا منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔

مزید خبریں :