پاکستان
24 مئی ، 2012

کوہاٹ: ایف آر جواکئی روڈ پر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا، 7 افراد زخمی

کوہاٹ: ایف آر جواکئی روڈ پر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا، 7 افراد زخمی

کوہاٹ … کوہاٹ کے علاقے ایف آر جواکئی روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ایف آر جواکئی روڈ پر کھڑی سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ کوہاٹ سے ایف آر جواکئی جانے والی مسافر وین شین ڈھنڈ روڈ پر غلام بانڈہ کے مقام سے گزر رہی تھی کہ اچانک سڑک کنارے کھڑی سائیکل میں دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا،دھماکے کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون سمیت تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :