پاکستان
09 نومبر ، 2015

جیکب آباد:فائرنگ میںیوسی ناوڑا کےوائس چیئرمین میواخان بروہی قتل

جیکب آباد:فائرنگ میںیوسی ناوڑا کےوائس چیئرمین میواخان بروہی قتل

جیکب آباد......جیکب آباد میں ناوڑامیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ،یوسی ناوڑا کےوائس چیئرمین میواخان بروہی کو قتل کردیا ۔واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ مولا داد تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں یو سی ناوڈا کے نائب ناظم میوا خان بروہی کو بروہی برادری میں جاری پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جسکے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

پولیس نے لا ش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :