09 نومبر ، 2015
پشاو ر .........پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل اپنی ہی حکومت کے خلاف بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آیا۔ کہتے ہیں کہ حکومت ان کے علاقے میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ ترقیاتی کاموں کا م سست روی کا شکار ہیں۔
پشاور کے نواحی علاقے بھانہ ماڑی کے درجنوں افراد کوہاٹ روڈ پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی اور احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کی قیادت تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل رحمان افضل کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں۔ تجاوزات کے خلاف مہم بھی ناکام ہوگئی۔ لوڈ شیڈنگ سے ان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ حکومت علاقے پر توجہ ہی نہیں دیتی۔ مظاہرین نے نصف گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھا۔ بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔