09 نومبر ، 2015
لاہور......گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کاکہناہےکہ اپوزیشن کی تنقیدصحت مندانہ ہونی چاہئے،ٹمپریچر اتنا رکھنا چاہئےجو قابلِ برداشت ہو،اپوزیشن کےحوالےسےیہ کہوں گاکہ ایسی تنقیدکی جائے، جس سے اصلاح کاپہلو نکلتا ہو۔
گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ مزار اقبال پرحاضری کےموقع پر میڈیاسےگفتگوکر رہےتھے،انہوں نےکہا،آج تجدیدِعہد کا دن ہے،یہ سوچنا ہوگا کہ ہم نے کیا کھویااورکیا پایا،اقبال کےفلسفےپر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو آگے لےکرجاناہوگا۔
محمد رفیق رجوانہ کاکہناتھاکہ روایتی طور پر دن منانےکی بجائے اقبال کےپیغام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،نوجوان نسل شاعر مشرق کا پیغام سمجھے،سیاسی درجہ حرارت کےسوال پرگورنرپنجاب نے کہاکہ سیاسی درجہ حرارت نارمل ہےتاہم اپوزیشن کوصحت مندانہ تنقیدکرنی چاہئے،جس کا مقصدبہتری لاناہو۔