11 نومبر ، 2015
اسلام آباد........چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے آئی ایس پی آر کے بیان کے پس منظر میں وفاقی حکومت مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان اور خارجہ پالیسی پرپارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلائیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ان کیمرا اجلاس منعقد کر کے نیشنل ایکشن پلان اور خارجہ پالیسی کے بارے میں بتایا جائے اور ضرورت ہو تو خارجہ پالیسی اورنیشنل ایکشن پلان پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔