پاکستان
13 نومبر ، 2015

لاہور: چیف الیکشن کمشنرکی صدارت میں اہم اجلاس آج ہوگا

لاہور: چیف الیکشن کمشنرکی صدارت میں اہم اجلاس آج ہوگا

لاہور.........بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پولیس اور 12اضلاع کے سول اور پولیس افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انتخابی انتظامات اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ کے سامان کی ترسیل کا کام بھی شروع کردیا ہے۔ سامان پولیس کی نگرانی میں ریٹرننگ افسروں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ 18نومبر کو یہ سامان پولنگ اسٹاف کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے کامیاب امیدواروں کو 30نومبر تک انتخابی اخراجات کےگوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :