13 نومبر ، 2015
میرپورخاص..........میرپورخاص میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس67پر ہونے والا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی نے جیت لیا ہے۔
پی ایس67 کے تمام 104پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی نے 52233ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار غلام قادر منگریو 6326ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ مبارک باد دینے گوٹھ ہاشم بُھرگڑی پہنچے۔ اس موقع پر جشن کا سماں تھا۔ یہ نشست نور احمد بھرگڑی کے بھائی پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جمیل احمد بُھرگڑی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔