پاکستان
13 نومبر ، 2015

کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی کتاب میلے کا آج دوسرا دن

کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی کتاب میلے کا آج دوسرا دن

کراچی .....کراچی ایکسپو سینٹر میںگزشتہ روز شروع ہونے والے کتاب میلے کا آج دوسرا روز ہے،5روز تک جاری رہنے والے کتب میلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی مرد خواتین کے ساتھ بچوں کی دلچسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ چین ،ملائشیا، بھارت ، سنگاپور سمیت مختلف ممالک کے پبلیشرز کے اسٹالز موجود ہیں،صبح 10سے رات نو بجے تک جاری رہنے والے میلے میں کتابیں بارعایت لی جاسکتی ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میںپڑھانے اور پڑھنے والوںسمیت زندگی کے تمام ہی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلچسپی کی کتابیں موجود ہیں ۔

کتاب انسانوں کی بہترین دوست ہے اور مطالعے کی ضرورت اور افادیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،کتاب میلے میں علم دوست جوق در جوق آرہے ہیں،جس سے کتاب اور انسانوں کی دوستی کو مزید مضبوط ہوگی۔

مزید خبریں :