13 نومبر ، 2015
لاہور.....لاہور میں حادثہ کے شکار طیارے کے پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ۔پائلٹ نشے کی حالت میں تھا اور اس نے مناسب آرام کے بغیر پرواز اڑائی ۔
رپورٹ کے مطابق نشے اور آرام کے بغیر پرواز اڑانے کی پائلٹ کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے 120 سے زائد افراد کی جانیں خطرے میں پڑسکتی تھیں ، مگر خوش قسمتی سے غلط لینڈنگ بڑے حادثہ کا سبب نہ بنی ۔
تین نومبر کو کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز کے لینڈنگ کے وقت ٹائر پھٹ گئے اور لینڈنگ گیئر ٹوٹ گیا تھا اور طیارہ کچے میں جااتر تھا ۔حادثہ کی تکنیکی وجوہات کے بارے میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ سامنے آنا باقی ہے ۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی سی اے اے امجد علی طور نے کراچی میں پی آئی اے اور نجی ایرلائنز کے نمایندوں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے پائلٹس درست حالت میں ہوں اور ضروری آرام کے بعد پرواز اڑائیں ۔