13 نومبر ، 2015
لاہور.....چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس اور سول انتظامیہ غیرجانبدار رہے ، کوئی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
چیف الیکشن کمشنر نے پولیس اور سول بیوروکریسی کو مکمل غیرجانبدار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائیگی ، الیکشن کا پرامن ،شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں بھی پولیس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ہو گی جبکہ فوج باہر گشت کرتی رہیگی ،انہوں نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی نفری بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔