پاکستان
13 نومبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج نہیں لگاسکتے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج نہیں لگاسکتے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

لاہور......الیکشن کمیشن آف پاکستان کےسیکرٹری بابریعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر ایک لاکھ سے زائد پولیس فورس اور فوج کی 40 کمپنیاں سکیورٹی فرائض انجام دینگی، این اے 122 کی طرح ہرپولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات نہیں کرسکتے۔

لاہورمیں چیف الیکشن کمیشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا خان کی زیر صدرات اجلاس ہوا، جس کےبعد سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے میڈیا بریفنگ دی۔

ان کا کہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے 12 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےہیں ، ایک لاکھ سے زائد انتخابی عملہ اور اتنے ہی پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے ، انکا کہناتھاکہ الیکشن جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سختی سے منع ہوگی۔

بابرفتح محمد یعقوب نے کہا کہ بیلٹ پیپرز سمیت تمام پولنگ سامان ریٹرننگ افسران کے سپر د کردیا گیا ہے ، جن حلقوں میں پولنگ منسوخ ہوئی تھی، وہاں دوبارہ پولنگ دسمبر کے وسط میں ہوگی۔

سیکرٹری ایکشن کمیشن کا کہناتھاکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون اورکیمرے لے جانے پر پابندی ہوگی تاہم صحافی پولنگ کے عمل کا جائزہ لے سکیں گے۔

مزید خبریں :